شاہنواز اہنگر کا مرکزی سرکار سے زوردار مطالبہ
مقامی بےروزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے : راسٹریاپی ٹریڈ یونین
کشتواڑ :- راسٹریاپی ٹریڈ یونین سٹیٹ سکریٹری شاہنواز اہنگر نے مرکزی سرکار سے زوردار مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں چلے رہے پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، اس دوران شاہنواز اہنگر کے ہمراہ تنویر شیخ راسٹریاپی ٹریڈ یونین چناب ویلی صدر، راجندر کمار، انیل کمار و دیگر موجود تھے، یاد رہے اہنگر حال ہی میں راسٹریاپی ٹریڈ یونین کے سٹیٹ سکٹری چنے گئے، اس دوران اہنگر نے یقین دلایا کہ وہ محنت کش اور بے روزگار عوام کے خاطر جہدوجہد کرے گے، اہنگر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی پہلی ترجیح بے روزگار نوجوانوں کی طرف رہے گی، اہنگر نے کہا کہ انہوں نے ہر ہمیشہ بغیر کسی مفاد کے عوام کے خاطر جہدوجہد کی، شاہنواز اہنگر نے یقین دہانی کراتے ہوے کہا کہ وہ ایمانداری سے اپنا کام سرانجام دے گے، اس دوران ضلح کمیٹی کشتواڑ نے بھی شاہنواز اہنگر کو سٹیٹ سکریٹری بننے پر زبردست مبارک باد پیش کیا، اہنگر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا سٹیٹ سکریٹری بننا ریاست جموں وکشمیر کے بے روزگاری نوجوان کی جیت ہے، اہنگر نے کہا کہ مزدور طبقہ ملازم طبقہ، کسان طبقہ ایک بننر کے تلے اپنی جدوجہد اور آواز کو بلند کرے، شاہنواز اہنگر نے کہا کہ جے پرکاش نارائن کے فلسفہ کو آگے لے جانے کے لے راسٹریاپی ٹریڈ یونین کو مزید مضبوط کرے، اہنگر نے مزدوروں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ وہ مفاد پرست عناصر سے ہوشیار رہے، اہنگر نے اشارہ دیتے ہوے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر اپنی سیاسی روٹیاں سیکنے کے لے مزدوروں کا استعمال کرتے ہیں، اہنگر نے کہا کہ نام نہاد لیڈر مزدوروں کے ساتھ خلواڑ کے بغیر کچھ نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ راسٹریاپی ٹریڈ یونین ملک کی عظیم یونین ہے، جس میں لگ بھگ سو سے زیادہ یونین کام کرتی ہیں،