*آزاد کا کشتواڑ دورہ گمراہ کن :- شاہنواز اہنگر*
*عوام ہوشیار رہے، ایک نئے امیدوار کا انتخاب ضروری*
کشتواڑ :- 2014 اسمبلی الیکشن امیدوار و آر جے پی سٹیٹ سکریٹری شاہنواز اہنگر نے غلام نبی آزاد کے دورے چناب ویلی کو گمراہ کن قرار دیا، شاہنواز اہنگر نے کہا کہ اس طرح کے لیڈر 5 سال کہا تھے اب الیکشن آتے ہی عوام کے بیچ میں ووٹ کے خاطر ریلیاں انجام دے رہے ہیں، اہنگر نے جم کر نشانہ بناتے ہوے عوام سے اس طرح کے لیڈران سے ہوشیار رہے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو ہرگیز بیوکوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ اہنگر نے عوام سے کہا کہ عوام آنے والے الیکشن میں سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرے، اہنگر نے کہا کہ اہنگر خاندان کے واحد چراگ غلام حسن ارمان نے ہی کشتواڑ میں اس پارٹی کی بنیاد ڈالی تھی مگر یہ لوگ غلام حسن آرمان کے ساتھ وعدہ وفا نہ کرسکے، اہنگر نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو جماعت اپنے لیڈر سے وعدہ وفا نہ کرسکی وہ عوام کا کیا خیال رکھے گے، اہنگر نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں نئے امیداوار کو بھی الیکشن میں جیت درج کرنے کا موقع فراہم کرے، اہنگر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے پہلے بھی ان لوگوں کو مسترد کیا اور آگے بھی کرے گے، شاہنواز اہنگر نے کہا کہ اب عوام کے ساتھ دھوکہ دہی والی پولیسی کو ہرگیز برداشت نہیں کیا جا سکتا، اہنگر نے ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بےروزگار نوجوان در در کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہیں، کسی بھی فورم پر کوہی سنوائی نہیں ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام 87 سیٹوں پر ہماری جماعت الیکشن لڑنے کے لے کمر بستہ ہے اور تاکہ عوام کو ایک بہترین پلیٹ فارم مل سکے ۔