فلاحی تنظیم ابابیل اور انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے گورمنٹ سے اچھا کام کیا۔ضلع صدر نجم ثاقب۔

423

 

9 فروری
بھدرواہ ۔
فلاحی تنظیم ابابیل اور انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے گورمنٹ سے اچھا کام کیا۔ضلع صدر نجم ثاقب۔

نجم ثاقب عوامی اتحادی پارٹی ضلع صدر نے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے پورے ریاست میں عمومی اور بھدرواہ کانسٹیچونسی میں خصوصی مسلسل برف باری کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی پریشانی کا شکار بجلی پانی اور راشن کی وجہ سے۔
نجم ثاقب نے میڈیا سے بات کرتے ہوے سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کسی بھی جماعت نے اس موسم میں بھی غریب عوام کے لیے کچھ نہ کیا جنکے پاس کروڑوں روپے ہیں اور دوسری طرف سے فلاحی جماعتیں اور انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے غریب عوام کے لیے مفت راشن کا اعلان کر کے انسانیت کا ثبوت دیا۔اور جہاں ابابیل نامی فلاحی تنظیم جو غریب عوام کے گھروں میں جا کر راشن تقسیم کیا اور جتنا ہو سکا اتنا کیا ۔
نجم ثاقب نے ابابیل اور انجمن اسلامیہ بھدرواہ کو مبارک باد کا مستحق بتایا اور گورمنٹ کو کہا کہ ان تنظیموں سے لوگوں کی خدمت کرنا سیکھے۔
نجم ثاقب نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاست دان اور گورمنٹ کو چاہیے کہ گاؤں میں جا کر جہازوں کے ذریعہ سے لوگوں کو راشن اور ضروریات زندگی پہنچائے ۔
نجم ثاقب نے بھدرواہ کی عوام کو کہا کہ ان سیاست دانوں کا اصلی چہرہ مشکل کے وقت میں نظر آتا ہے اور کانگرس،پی۔ڈی۔پی،این۔سی،بی۔جے۔پی ان سب پارٹیوں کا مقصد صرف اور صرف ووٹ حاصل کر کہ غایب ہونا غریب عوام کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔