URDU CORNER – POETRY

729


(Saqib)

جانے کو ہے جہاں اور بھی پرے میرے اگر
وگرنہ تیرا تصور ہوجہاں میں تو جہاں کیسا

لامکاں ہوں بے بیاں بھی اور بے حیاءہوں میں
ہوگا نہ کوئی عرش و فرش کے درمیان میرے جیسا

گر خدا ہے کہیں تو مجھے اُس کا پتہ دو
ورنہ نتشے نے کہا ہے جو ہو گا ویسا

کیونکر میں اُمید رکھوں چارہ گری سے تیری
نومید ہوا تھاوہ ازل سے تھا جو وہ میرے جیسا

حالِ قلب کو میرے کیونکرنہ سمجھے کوئی
محبوب و اغیار سے ہے یہ میرا عجب رشتہ کیسا؟

ہے خبر خوب نواحِ گرد اس اثر کی مجھ کو ثاقی
طفل تو سمجھیں گے مجھے کوئی دیوانہ جیسا

کہیں بازیچۂ اطفال لگے غالب کو یہ زماں
اور کہیں اقبال کرے بیاں اسے مطاعِ غرور جیسا

ثاقب

Contributed By : Saqib
( Saqib can be reached on news@paigaam.in OR isaaqib0@gmail.com )